گمشدہ کنٹینر کیس میں ملوث قرار دینے پر کسٹم کلیرنگ ایجنٹس نے ہڑتال کردی

لاہور/ کراچی (خبرنگار+آن لائن) لاہور کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی اپیل پر گزشتہ روز لاہور ڈرائی پورٹ، اے ایف یو ائرپورٹ، این ایل سی ڈرائی پورٹ، واہگہ (ایل ایف یو)، ٹی 10 پر کسٹمز ایجنٹس نے مکمل ہڑتال کی اور کسی بھی کارگو کی کلیئرنس کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ لاہور کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر آغا افتخار اور جنرل سیکرٹری شیخ اعجاز رشید نے کہا ہے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ آن لائن کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے گمشدہ کنٹینرکیس میں کسٹم ایجنٹوں کو محکمہ کسٹم کی جانب سے ملوث قرار دئیے جانے کیخلاف ملک بھر کے ساڑھے چھ ہزار سے زائد کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال شروع کردی ہے جس کے باعث بندرگاہوں اور ڈرائی پورٹس پر درآمدی وبرآمدی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ کسٹم ہائوس کراچی کے باہر احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا ہے جہاں تمام کسٹم ایجنٹس کی جانب سے پر امن احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسویسی ایشن کے صدر شمس اے برنی نے چیف جسٹس  سے مطالبہ کیا واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے تاکہ اصل مجرموں کے چہروں سے نقاب ہٹ سکے ۔انہوں نے بتایا کسٹم ہاوس کراچی سے پشاورتک تمام آفس غیر معینہ مدت کے لئے بندکردیئے گئے ہیں، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، طورخم، چمن اور تمام کسٹم دفاتر میں کوئی جی ڈی فائل نہیں کی جائیگی اورکراچی سے خیبر تک نیٹو ایساف ،درآمد اور بر آمد کا کام مکمل بندرکھا جائے گا۔انہوںنے کہا پانچ سو سے زائدکلیئرنگ ایجنٹس پراربوں روپے کے جرمانے کردئیے گئے ہیں،کوئی ہمارا موقف سننے کو تیارنہیں اس لئے ہڑتال پرمجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...