پشاور (نوائے وقت نیوز) باجوڑ ایجنسی کے 2 رہائشیوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نادرا غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرتا ہے۔ نادرا اپنے ملک کے لوگوں کو شناختی کارڈز دینے میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈی جی نیب اور ایف آئی اے نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کریں۔
ڈی جی نیب اور ایف آئی اے نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کریں: چیف جسٹس پشاور ہائےکورٹ
Sep 11, 2013