اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) اسلام آباد واقعہ کے مرکزی کردار سکندر کے بارے میں مزید تحقیقات کرنے کیلئے یو اے ای میں جانے والی تین رکنی ٹیم کو یو اے ای کا سفارتخانہ ویزا جاری کرنے میں تاخیر کر رہا ہے جس پر وزیر داخلہ چودھری نثار نے اس تاخیر پر وزارت داخلہ کے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ تین رکنی جس میں اسلام آباد پولیس‘ آئی بی‘ ایف آئی اے کے تین افسران شامل ہیں، نے یو اے ای میں جا کر سکندر کے بارے میں مزید تحقیقات کرنا چاہتی ہے اس حوالے سے یو اے ای میں موجود پاکستان کے سفارتخانہ کے اعلیٰ حکام نے سکندر کے حوالے سے یو اے ای کے حکام سے تبادلہ خیال بھی کیا تھا مگر اس کے باوجود پاکستان میں موجود یو اے ای کا سفارتخانہ اس تین رکنی ٹیم کو ویزا جاری نہیں کر رہا اور مختلف بہانے بنا رہا ہے جس سے تحقیقات کا عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
اسلام آباد واقعہ: تحقیقاتی ٹیم کو امارات کے ویزے نہ مل سکے
Sep 11, 2013