”پولیس کیا کر رہی ہے“چودھری نثار نے اسلام آباد میں بھتہ خوری کا نوٹس لے لیا

Sep 11, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد میں بھتہ خوری کی خبر کا نوٹس لے لیا اور بھتہ خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار کا کہنا ہے اسلام آباد میں بھی بھتہ خوری ہو رہی ہے تو پولیس کیا کر رہی ہے۔ بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

مزیدخبریں