لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالمصطفی ندیم کو ملتان سے ڈیرہ غازیخان، وجاہت حسین خان کو ڈیرہ غازی خان سے لاہور، عبدالستار کو سرگودھا سے راولپنڈی، عرفان احمد سعید کو لاہور سے خوشاب اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مجاہد مستقیم احمد کو خوشاب سے سرگودھا تبدیل کیا گیا۔