لاہور( خبر نگار)پاکستان پےپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فےض ملک نے کہا ہے کہ اقتدار کی پرامن منتقلی جمہوریت کا حسن ہے، ملک کا مستقبل جمہوریت میں پنہاں ہے آمریت کو جمہوری قوتوں نے اکھاڑ پھینکا ہے۔ملک میں جمہوریت کو اب ختم نہیں کیا جا سکتا ہے، جمہوریت ہی ملک کا مستقبل ہے اور آمریت کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ مذاکرات سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی پورے خطے میں امن کی حامی ہے۔