ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو اضافہ

لاہور (نیوز رپورٹر) سیلاب زدگان کی تباہ کاریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 100 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھرمیں ایل پی جی پالیسی کے مطابق قیمت 102 روپے فی کلو ہونی چاہیے کیونکہ دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 23 ڈالر فی میڑک ٹن کمی یعنی 3 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے کراچی 115 روپے فی کلو گھریلو سلنڈر 1330 روپے، لاہور گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد، سکھر میں 125 فی کلو کے حساب سے گھریلو سلنڈر 1450 روپے کا ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...