لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف سیلاب متاثرین سے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے منڈی بہاؤ الدین تحصیل پھالیہ کی بستی قادر آباد دوبارہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے 2 روز قبل بھی قادر آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت ناقص انتظامات پر عوام نے احتجاج کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پھر آکر انتظامات کا جائزہ لیں گے اور انہوں نے آج اپنے وعدے کے مطابق قادر آباد دوبار آکر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر لوگوں نے شہباز شریف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ وزیراعلیٰ نے چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے موضع داوڑ اور تحصیل بھوانہ کے موضع سلیمان میں سیلابی پانی کے اندر اتر کر ریسکیو کے عملے سے ملاقات کی اور انہیں بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچنے شاباش دی۔ انہوں نے لوگوں میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کیں۔
وزیراعلیٰ دوبارہ پھالیہ کی بستی قادر آباد پہنچ گئے امدادی کاموں کا جائزہ لیا
Sep 11, 2014