اسلام آباد (ثناء نیوز) نادرا نے تمام حلقوں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق ناممکن قرار دیدی ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر ملک بھر کے انتخابی حلقے کھولے گئے تو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا عمل دس سال میں مکمل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے نادرا کو سات مراحل سے گزرنا پڑے گا۔ پہلے مرحلے میں کائونٹر فائل، ووٹر لسٹ سیریل نمبر کے تحت وصول کی جائے گی دوسرے مرحلے میں کائونٹر فائل کی گنتی، تیسرے میں تصویر والی ووٹر فہرستوں کے ساتھ کاونٹر فائل کو میچ کیا جاتا ہے۔ چوتھا مرحلہ سکیننگ ڈیجی ٹیلائزیشن ہے جس کے بعد انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل آگے بڑھتا ہے۔ ایک بار رپورٹ آنے کے بعد یہ عمل دو سے تین مرتبہ دہرایا جاتا ہے۔ آخری مرحلے میں نادرا دستاویزی رپورٹ تیار کرتا ہے۔
نادرا نے تمام حلقوں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق ناممکن قرار دیدی
Sep 11, 2014