واشنگٹن (اے این این) امریکہ نے کہاہے کہ پاکستان نے ابھی تک سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ہم سے مدد طلب نہیں کی ہے تاہم اگر مدد طلب کی گئی تو ضرور کریں گے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے سیلاب کی صورتحال پر رابطہ کیا ہے۔