پردہ کرنے والی طالبہ کو جی سی یونیورسٹی میں داخلہ نہ دینے کیخلاف درخواست، وکلا کی حتمی دلائل کیلئے طلبی، سوشل میڈیا پر مہم سے اجتناب کی ہدایت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے پردہ کرنے والی طالبہ کو جی سی یونیورسٹی میں داخلہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار طالبہ مہرین شفق نے موقف اختیار کیا کہ جی سی یونیورسٹی انتظامیہ نے پردہ کرنے پر اسے داخلہ سے محروم رکھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور قانون کے تحت اسے داخلہ دینے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔ جی سی یونیورسٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ابھی یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ مضمون میں داخلوں کی میرٹ لسٹ ہی جاری نہیں کی۔ طالبہ کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کو سوشل میڈیا پر مذکورہ ایشو کی بنیاد پر مہم چلانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کر دی۔
حجاب کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...