حکومت مدارس پر چھاپوں کا سلسلہ بند‘ گرفتار افراد کو رہا کرے: سمیع الحق

پشاور (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر و دیگر سرکردہ ارکان حکومت کے ساتھ تنظیمات مدارس دینیہ کی میٹنگ اور مدارس کی اصل صورتحال سمجھنے اور سمجھانے کی نشست بہت خوش آئند ہے۔ پہلی دفعہ مدارس کے ذمہ داروں سے براہ راست تبادلہ خیال سے مفید نتائج برآمد ہوں گے بشرطیکہ ملاقات میں طے شدہ اقدامات کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے حکومت افواج پاکستان اور مدارس کے درمیان پیدا ہونے والی خلیج مستقبل میں سب کیلئے نقصان دہ ہے۔ حکومت مدارس میں چھاپوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کرے اور گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ مولانا سمیع الحق مرکزی جامع مسجد چارسدہ میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا اب ان اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن