اٹک+ جنڈ (نامہ نگار+ ایجنسیاں) ڈےنگی سپرے کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈ کی 300 طالبات بیہوش ہو گئیں، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او انتظامیہ کی غفلت سے سکول میں بچوں کی موجودگی میں انسداد ڈینگی سپرے کروا دیا جس سے متعدد بچیاں بے ہوش ہو گئیں، مقامی لوگوں اور والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ طالبات کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور جنڈ کے پرائیویٹ مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد دی متاثرہ بچیوں کی ٹی ایچ کو ہسپتال میں آمد پر قیامت صغرا کا منظر تھا، ہر طرف بچیوں کی چیخ وپکار تھی اور والدین اپنی بچیوں کو ڈھونڈتے پھرتے رہے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے مقامی سرکاری ہسپتالوں سے ڈاکٹروں کو ہنگامی طور پر بلا لیا گیا جب کہ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان تھا جس کی وجہ سے مریض طالبات کی حالت مزید غیر ہو گئی، طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں کے مطابق طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس وقوعہ کی اطلاع طالبات کے والدین کو ملی تو وہ بھاگ کر فوری ہسپتال پہنچ گئے جبکہ کمشنر راولپنڈی، ڈی سی او اٹک، ایم این اے اور حلقہ ایم پی اے، اسسٹنٹ کمشنر، ٹی ایم او اور دےگر تحصیل افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ دریں اثناءہنگامی طور پر او جی ڈی سی ایل فےلڈ جنڈ سے بھی ایمبولینس منگوائی گئیں، بعض والدےن اپنی بچےوں کو پرائےوےٹ ہسپتال بھی لے گئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکول انتظامیہ نے ٹی ایم اے کا عملہ جب سپرے کرنے کیلئے گےا تو انہیں چھٹی کے بعد سپرے کرنے کا کہا گےا لیکن انہوں نے کہا کہ دےگر سکولوں میں بھی سپرے کرنا ہے اگر سکول ٹائم کے بعد سپرے کیا جاتا تو یہ وقوعہ پیش نہ آتا۔ موقع پر موجود عوام نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈی سی او اٹک سے بھرپور احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ واقعہ کے ذمہ داران کو برطرف کر کے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ لاہور سے خصوصی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے اٹک مےں ڈےنگی سپرے سے طالبات کی حالت غےر ہونے کی خبر کا نوٹس لےتے ہوئے سےکرٹری صحت اور انتظامےہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی ہے کہ متاثرہ طالبات کو بہترےن طبی سہولتےں فراہم کی جائےں۔ انہوںنے کہا کہ حفاظتی انتظامات کے بغےر ڈےنگی سپرے کرنے کے حوالے سے انکوائری کر کے رپورٹ پےش کی جائے ۔ وزےراعلیٰ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مشےر صحت خواجہ سلمان رفےق اور سےکرٹری صحت کو اٹک پہنچنے کی ہداےت کی۔ مشےر صحت اور سےکرٹری صحت متاثرہ طالبات کو دی جانے والی طبی سہولےات کی نگرانی کےلئے وزےراعلیٰ پنجاب کے ہےلی کاپٹر کے ذرےعے فوراً ضلع اٹک کےلئے روانہ ہوئے۔ وزےراعلیٰ نے کمشنر راولپنڈی کی سربراہی مےں انکوائری کمےٹی تشکےل دےتے ہوئے ہداےت کی کہ ےہ کمےٹی سکول مےں پےش آنے والے واقعہ کی ہر پہلو سے جائزہ لے کر تفصےلی رپورٹ پےش کرے۔
طالبات بیہوش