امریکی سینٹ نے ایرانی جوہری معاہدے کی توثیق کردی

Sep 11, 2015

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) ری پبلکن اکثریت والی امریکی سینٹ نے ایرانی جوہری معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس بل کے حق میں 58 اور مخالفت میں 42 ووٹ ڈالے گئے بل کی توثیق امریکی صدر بارک اوباما کی خارجہ پالیسی کی اہم کامیابی ہے۔ اکثریت رکھنے کے باوجود ری پبلکن پارٹی بل کا راستہ روکنے میں ناکام رہی مگر انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بوہنر نے کہا کہ یہ محض ابھی ابتدا ہی ہے۔
ایرانی جوہری معاہدہ

مزیدخبریں