اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے انور ظہیر جمالی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں ان سے اردو میں حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف تینوں مسلح افواج کے سربراہوں‘ ججز اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے 3 نومبر 2007ءکو پرویز مشرف کی ایمرجنسی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا جس پر دیگر ججز کے ساتھ انہیں بھی معزول کر دیا گیا تھا۔ 27 اگست 2008ءکو دوبارہ حلف اٹھا کر وہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بن گئے بطور جسٹس 3 اگست 2009ءکو سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے۔ اب انہوں نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا ہے اس عہدے سے 31 دسمبر 2016ءکو 65 سال پورے ہونے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ صدر نے عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارک باد دی اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب حلف برداری کی تمام کارروائی قومی زبان اردو میں ہوئی، صدر مملکت نے نئے چیف جسٹس سے حلف بھی اردو میں لیا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس بنیں گے۔ انور ظہیر جمالی سپریم کورٹ کے 24ویں چیف جسٹس ہیں۔ حلف برادری کی تقرےب مےں قائم مقام سپےکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوےد عباسی، وفاقی وزراءپروےز رشےد، اسحاق ڈار، رانا تنوےر حسےن، اکرم خان درانی، سےنٹ مےں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، چےئرمےن جوائنٹ چےفس آف سٹاف کمےٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیفس جنرل راحےل شرےف، اےڈمرل ذکاءاللہ، ائےر چےف مارشل سہےل امان، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ، چےف الےکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان، سابق چےف جسٹس افتخار محمد چودھری، سابق چےف جسٹس تصدق حسےن جےلانی، سپرےم کورٹ کے سابق ججز خلےل الرحمان رمدے، جاوےد اقبال، مےاں شاکر اللہ جان، طارق پروےز خان، خلجی عارف حسےن، وزےراعظم آزاد جموں و کشمےر چودھری عبد المجےد، وزےراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمان، گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجےس طاہر، گورنر پنجاب ملک محمد رفےق رجوانہ، مشےر خارجہ سرتاج عزےز، سپرےم کورٹ کے ججز، وکلاءاور سفارتکاروں نے شرکت کی۔
چیف جسٹس/ حلف