نندی پور پراجیکٹ حکومت کی ناکامی ہے‘ جمہوریت مشرف کیخلاف مقدمے کا وزن سہنے کی ہمت نہیں رکھتی : خرم دستگیر

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جمہوریت مشرف کے مقدمے کا وزن سہنے کی ہمت نہیں رکھتی، مشرف کےخلاف غداری کے مقدمے میں عارضی تعطل ہے، ہو سکتا ہے ہمارے بعد مشرف پر غداری کا مقدمہ چلے۔ نندی پور پراجیکٹ حکومت کی ناکامی ہے ہمیں سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے نندی پور پراجیکٹ کا نوٹس لیا ہے۔ مودی حکومت کے ہوتے ہوئے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے، تجارت کے لیے ویتنام اور تھائی لینڈ سے رابطے میں ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مشرف دور کے گہرے گھاﺅ خدا جانے کیسے عوام میں بھر گئے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ نندی پور پراجیکٹ حکومت کی ناکامی ہے ہمیں نندی پور سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے نندی پور پراجیکٹ کا نوٹس لیا ہے، ہم پرفیکٹ ہونے کا دعوی نہیں کر رہے نواز شریف پر تنقید ضرور کریں مگر اچھائیاں بھی بتائیں۔ انہوں نے کہاکہدھرنا نا صرف پاکستان کی جمہوریت کے لیے تباہ کن تھا بلکہ اس نے ملک کے جمہوری اداروں کی بالادستی کو کمزور کیا اور ان کے تقدس کو پامال کیا۔ انہوں نے کہاکہپاکستان میں پنجاب کے علاوہ بھی لوگ رہتے ہیں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آمریت لائی نہیں جاتی خود آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔ بھارتی منڈی میں پاکستانی اشیاءکی کھپت ہو سکتی ہے۔
خرم دستگیر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...