پہلی مرتبہ خیبر پی کے میں ٹمبر مافیا کو نکیل ڈالی گئی‘ پرویز رشید گمراہ کن بیانات سے عوام کو کنفیوژ کررہے ہیں: ترجمان پی ٹی آئی

Sep 11, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پرویز رشید گمراہ کن بیانات سے عوام کو کنفیوژ کرنے کی بھونڈی کوشش کر رہے ہیں پہلی مرتبہ خیبر پی کے کے طاقتور ٹمبر مافیا کو نکیل ڈالی گئی، پنجاب میں قبضہ مافیا اور کالعدم تنظیموں کو مسلم لیگ (ن) کی آشیرباد حاصل ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پی کے میں درخت چوری کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اتحادی ہیں۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے پولیس ملک کی سب سے مؤثر اور بہترین ادارے میں تبدیل ہو چکی ہے، پرویز رشید جانتے ہیں کہ ان کی جماعت پنجاب میں پولیس کی اصلاح میں ناکام رہی ہے۔

مزیدخبریں