لاہور‘ شیخوپورہ‘ اوکاڑہ اور گجرات سمیت کئی شہروں میں چھاپے 52 من مضر صحت گوشت برآمد

Sep 11, 2015

لاہور/ شیخوپورہ/ اوکاڑہ/ گجرات (صباح نیوز+ نامہ نگار خصوصی + نامہ نگاران) محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں نے لاہور‘ شیخوپورہ‘ اوکاڑہ‘ گجرات اور کوٹ رادھاکشن سمیت کئی شہروں میں چھاپے مار کر 52 من گوشت برآمد کر کے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق لاہور کے علاقے بابو صابو چیک پوسٹ پر ایک ویگن کی تلاشی لی گئی تو اس سے 15 من سری پائے، بونگ، اوجڑی اور مضر صحت گوشت پکڑا گیا۔ چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق گوشت اور دیگر سامان اوکاڑہ اور مانسہرہ کے غیر قانونی ذبح خانے سے لاہور بھیجا گیا تھا۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹاسک فورس نے 10 کلو مٹن‘ 110 کلو بیف‘ 50 لٹر مضر صحت دودھ پکڑ کر ضائع کر دیا۔ الہ آباد اور چونیاں سے نامہ نگار کے مطابق ویٹرنری آفیسر چونیاں ڈاکٹر محمد آصف نے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر خالد بشیر ڈاکٹر قاضی حامد محمد امجد اور اسسٹنٹ محمد اشرف‘ محمد ندیم ہمراہ پولیس نے چھاپہ مارا تو گھر میں لاہور لے جانے کیلئے رکھا 80 کلو مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر ملزم ناظم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جبکہ نواحی گا¶ں ارزانی پور میں اکرم کی دکان سے مضر صحت 35 کلو گوشت قبضہ میں لے کر ضائع کر دیا۔ ملزم اکرم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ کوٹ رادھاکشن سے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ رات اطلاع پر میٹ انسپکٹر سعید الرحمان نے اسسٹنٹ محمد پرویز کے ساتھ پل بادامی والا کے قریب چھاپہ مار کر ایک رکشہ سے مردہ بھینس کا مضر صحت چار من گوشت برآمد کر لیا جبکہ ملزمان رانا محمد حسین، عرفان، شرافت، فلک شیر وغیرہ فرار ہو گئے۔ پولیس نے ویٹرنری و میٹ انسپکٹر سعید الرحمان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ بصیر پور سے نامہ نگار کے مطابق وٹرنری آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے ایس ایچ او انسپکٹر طاہر وحید جٹ کے ہمراہ نواحی موضع کوئیکی جاگیر میں چھاپہ مار کر مردہ بھینس کا 100 کلوگرام گوشت قبضہ میں لے لیا تاہم ملزم اصغر اور صدیق فرار ہو گئے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر غلام نبی نے پولیس کے ہمراہ نواحی قصبہ اروڑہ میاں خاں میں چھاپے مارتے ہوئے دو دکانوں سے 30 کلو مضر صحت گوشت پکڑ لیا ایک قصاب ظہور احمد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا قصاب محمد یوسف فرار ہو گیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق لائےو سٹاک ڈےپارٹمنٹ کی ٹےموں نے گجرات کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ساڑھے 23 من مضر صحت گوشت قبضہ مےں لے کر تلف کر دےا جبکہ 7 قصابوں پر مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی او لائےو سٹاک ڈاکٹر سےد ممتاز حسےن شاہ کی زےر نگرانی ٹےم نے علی الصبح سلاٹر ہاﺅس گجرات کی چےکنگ کی جہاں قصاب عبدالوحےد بےمار جانور ذبح کر رہا تھا ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے 400 کلو گرام گوشت برآمد کر لےا گےا جبکہ اشتےاق احمد کو پرائےوےٹ سلاٹر ہاﺅس مےں بےمار جانوروں کو ذبح کرتے پکڑ لےا گےا اور اس کے قبضہ سے 402 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دےا گےا۔ دےگر کارروائےوں مےں عارف حسےن سکنہ چک کالا کو پرائےوےٹ سلاٹر ہاﺅس مےں جانور ذبح کرتے پکڑ کر اس کے قبضہ سے 61کلو گرام مضر صحت گوشت، فےصل سکنہ ڈنگہ سے 61کلو گرام مضر صحت گوشت، جاوےد سکنہ جوڑا سے 82کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات مےں مقدمات درج کرا دےئے گئے۔ ڈی او لائےو سٹاک ڈاکٹر سےد ممتاز حسےن اور ان کی ٹےم نے کوٹلہ ارب علی خان مےں چےکنگ کے دوران قصاب حبےب الرحمان اور نذر حسےن کو مردہ جانور کا گوشت فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لےا اور ان کے خلاف بھی مقدمات درج کرا دےئے۔ ظفروال سے نامہ نگار کے مطابق موضع سنکھڑا میں تین قصاب افتخار احمد عزیز الرحمن اور رفیق احمد کو غیر معیاری گوشت فروخت کرتے ہوئے ویٹرنری ڈاکٹر رفیق احمد نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور ان سے 10 کلو گوشت کو قبضہ میں لے لیا اور افتخار احمد اور عزیز الرحمن کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران رفیق قصاب فرار ہو گیا۔ چنیوٹ سے نامہ نگار کے مطابق حافظ عبدالباسط سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاﺅس چنیوٹ نے رپورٹ دی کہ ملزمان حاجی نذر احمد، عبدالرحمان اور مصطفی مضرِ صحت گوشت پر جعلی مہر لگا کر گوشت فروخت کیا۔ جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔کراچی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق کراچی کے ہوٹلوں پر بھی پنجاب کی عائشہ ممتاز کی طرز پر چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر کراچی وسطی افضل زیدی نے عائشہ منزل واٹر پمپ کے نزدیک شکایت پر خان بدمسٹ پر چھاپہ مارا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ریسٹورنٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا۔ ضلع جنوبی میں بھی مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی اور ایمپریس مارکیٹ سے 100 من گوشت ضبط کرلیا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ کے ریسٹورنٹ میں حرام مرغیاں سپلائی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ کو سیل اور مالک کو گرفتار کروا دیا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں مردہ مرغیاں ٹرک سے اتارتے دیکھی گئیں۔ شوارما اور دیگر بریڈز بھی غیر معیاری اور کچن میں صفائی کا فقدان تھا۔ کارروائی کے دوران ہوٹل مالکان اور ساتھی تاجروں نے سخت مزاحمت کی۔ فوڈ افسر کومل عدنان نے بتایا کہ ہوٹل میں مردہ مرغیوں کی اطلاعات درست ہیں۔ ہوٹل مالک کا مو¿قف ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔


گوشت برآمد

مزیدخبریں