وزیراعظم آئندہ ہفتے کاشتکاروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گےآج اپٹما کے عہدیدار بھی ملاقات کریں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت خزانہ اور وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں بڑی فصلوں کے بحران کے تناظر میں مارکیٹ رجحانات کی بہتری کیلئے ریلیف پیکیج تیار کیا جائے۔ دریں اثناءوزیراعظم کی صدارت میں ایک دوسرے اجلاس میں ملک میں انسداد پولیو کی مہم کا جائزہ لیا گیا۔ زراعت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں زرعی شعبے کو درپیش مسائل کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چھوٹے کاشتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ریلیف پیکیج پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں زرعی ان پٹس کی لاگت میں کئے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم آئندہ ہفتے کاشتکاروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔ اجلاس میں وزیرخزانہ‘ وزیر فوڈ سکیورٹی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک نے پولیو کے خاتمہ کے حوالے سے قابل قدر کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیراعظم نے پولیو کے خاتمہ کے سلسلے میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان رابطوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ ملک میں پولیو بیماری کا خاتمہ کم سے کم وقت میں کیا جائے۔ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پولیو وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انسداد پولیو کی قومی ٹاسک فورس کی فوکل پرسنل عائشہ رضا نے بتایا کہ 2014ءاور 2015ءکے پہلے 6 ماہ میں ملک بھر میں 95 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ 2014ءکی نسبت 2015ءمیں پولیو کیسز میں 82 فیصد کمی ہوئی۔ فاٹا میں انسداد پولیو پروگرام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دسمبر 2014ءسے سندھ اور پنجاب میں پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔وزیراعظم نواز شریف سے آج اپٹما کے عہدیدار بھی ملاقات کریں گے۔ چیئرمین اپٹما ایس ایم صنوبر کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات دن بدن کم ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم کو مسائل سے آگاہ کریں گے۔

کسان / پیکیج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...