این اے 154 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری انتخابات جیت کر دکھائیں گے: جہانگیر ترین

Sep 11, 2015

اسلام آباد+ لودھراں (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمشن نے این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق این اے 154 لودھراں میں پولنگ 11 اکتوبر کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 اور 17 ستمبر کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 14 اور 15 ستمبر کو جمع کرائے جا سکیں گے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کاغذات نامزدگی ضلع کونسل دفتر لودھراں میں جمع کرا دیئے۔ گذشتہ روز لودھراں میں میڈیا سے گفتگوکرتے جہانگیر ترین نے کہا مسلم لیگ (ن) کی مزید وکٹیں گرنے والی ہیں۔ جہانگیر خان ترین کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرانے ضلع کونسل لودھراں میں پہنچے۔ جہانگیر خان ترین نے کہاکہ ان کے مخالف مسلم لیگ (ن)کے امیدوار بڑے بڑے دعوو¿ں کے باوجود الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب میں کسانوں کے معاشی قتل پر مسلم لیگ (ن) حکومت خاموش بیٹھی ہے، تحریک انصاف نے 2013ءکے انتخابات میں ہونے والی تاریخی دھاندلی کو بے نقاب کیا، (ن) امپائر بھی اپنے کھڑے کرکے میچ فکس کرلے ہم پھر بھی این اے 154 لودھراں اور این اے 122 لاہور کا ضمنی انتخاب جیت کر دیکھائیں گے۔ ضلع لودھراں سے پی پی 210 اور 211 پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنے والے رہنما حسن محمود اور رانا محمد اسلم کے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس میں جہانگیر ترین نے دونوں رہنماﺅں کو خوش آمدید کہا۔ این این آئی کے مطابق این اے 154 لودھراں میں مسلم لیگ (ن)کےلئے ضمنی انتخابات میں امیدوار لانا بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور ان کے دو صوبائی اسمبلیوں کے سابق امیدوار وں سمیت بڑی تعداد میں رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فکسنگ کے باوجود ہم انتخابات سے نہیں بھاگیں گے ¾ جس طرح عمران خان نے بھارت کے خلاف میچ فکس ہونے کے باوجود جیتا تھا ہم بھی کامیابی حاصل کرینگے۔

مزیدخبریں