نندی پورپاورپراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانیوں سے متعلق پیپلز پارٹی نےقومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی

تحریک التواء پاکستان پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ، شازیہ مری، عمران لغاری، عبدالستاربچانی اوراعجازجاکھرانی نے جمع کرائی ہے، تحریک التواء نندی پورپاور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانیوں سے متعلق ہے۔ تحریک التواء کے متن میں کہا گیا ہے کہ بتایا گیا تھا کہ منصوبے کے تحت چار سو پچیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی لیکن تاحال بجلی کی کوئی پیداوار نہیں ہوئی۔ تحریک التوا میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری خزانے سے اربوں روپے ضائع ہوئے ہیں، اس صورت حال سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔کرپشن کے میگا سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

ای پیپر دی نیشن