کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 میں کامیاب امید وارکا نوٹیفکیشن رکوانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ کے امیدوار وسیم احمد نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے کہ پولنگ کے دوران حلقے کے 51 پولنگ سٹیشنز پر منظم دھاندلی کی گئی، وہ پیپلز پارٹی کے امیدوارغلام مرتضیٰ بلوچ کی جیت کوالیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں، اس لیے الیکشن کمشن کے فیصلے تک غلام مرتضی کی کامیابی کے نوٹی فیکشن کوروکا جائے۔
رجوع
پی ایس 127، ایم کیو ایم نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
Sep 11, 2016