فیصل آباد + رینالہ خورد + پاکپتن (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں پانچ لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ کالونی فیصل آباد کی چندہ بی بی کو نوکری کا جھانسہ دیکر اوباش گلفام نے نامعلوم مقام پر لے جاکر ساتھیوں سے ملکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رینالہ خورد کے نواحی گاو¿ں 17/ ون آر کی گلزار بی بی کو ملزم عابد نے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بعدازاں اسکی سونے کی بالیاں بھی چھین کر لے گئے۔ پاکپتن کے گاﺅں 80/D کی بیگاں بی بی کو اوباش اللہ رکھا نے ساتھی خاتون کی مدد سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کانشانہ بناڈا لا۔ علاوہ پاکپتن روڈ کی اقصٰی بی بی گھر سے لکڑیاں لینے جا رہی تھی کہ ملزم سلیم نے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کے بعد زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ کے موضع باہڑ میں اوباش اختر نے شادی شدہ خاتون (ع) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اسکا ساتھی پہرہ دیتا رہا۔ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
زیادتی