مونٹی ویڈیو (اے ایف پی) گوانتانامو کے سابق شامی قیدی 45 سالہ جہاد دیاب کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ وہ طویل عرصہ سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ وہ یوراگوئے میں مقیم تھے۔ ان کا مطالبہ ہے ترکی میں خاندان کے ساتھ ملاقات کرائی جائے۔
یہ دوسری بار ہے کہ وہ بیمار ہو گئے ہیں۔ انہیں 12 برس تک گوانتانامو میں رکھا گیا اور کوئی الزام بھی نہیں تھا۔ قبل ازیں انہوں نے کہا اگر مر گیا تو امریکہ ذمہ دار ہوگا۔
پیراگوئے: گوانتاموبے کے سابق قیدی جہاد دیاب کی بھوک ہڑتال کے سبب حالت خراب
Sep 11, 2016