قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 68واں یوم وفات آج بروز اتوار لاہور سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن سمیت مسلم لیگی دھڑے اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمیں قائداعظم کی قیام پاکستان کے لئے خدمات پر روشنی ڈالیں گی۔ اس مقصد کے لئے تقریبات اور سیمینارز منعقد ہوں گے۔ کراچی میں مزار قائداعظم پر سیاسی شخصیات، مسلح افواج کے اعلیٰ افسر اور عوام حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی دفتر ٹاﺅن میں تقریب ہوگی جس کی صدارت مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کریں گے جبکہ یوتھ ونگ، لیبر ونگ، کلچرل ونگ، ایم ایس ایف، شعبہ خواتین کے عہدیداروں اور کارکن شرکت کریں گے۔ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اس موقع پر قرآن خوانی بھی ہوگی۔ مسلم لیگ ن ورکرز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مرکزی صدر خواجہ محمود احمد کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوگی۔ ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام مسلم لیگ ہاﺅس ڈیوس روڈ میں قرآن خوانی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...