پانامہ پر اپوزیشن کا موقف ایک ہونے پر رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت دی: شاہ محمود

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پانامہ لیکس پر حزب اختلاف کا موقف ایک ہے ، اسی لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کیلئے جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کی بھی گنجائش رکھی ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ رائیونڈ جلسہ کیلئے اعتزاز احسن کو دعوت دے دی ، دوبارہ بھی پیپلز پارٹی سے شرکت کی درخواست کرینگے۔تحریک انصاف کے موقف کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے تائید کی ہے۔دیگر اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت دینگے، فیصلہ انکا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پانامہ سے متعلق موقف کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے تائید کی۔ پاناما لیکس پر ہم الیکشن کمیشن گئے تو پیپلز پارٹی نے بھی کمشن سے رجوع کیا ، سپریم کورٹ میں درخواست دی تو جماعت اسلامی نے بھی عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ، سینیٹ میں پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے بل کو تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر اپنایا۔ اسپیکر کے پاس ریفرنسز دائر کیے تو شیخ رشید نے بھی ریفرنس دائر کیا۔
شاہ محمود

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...