طاہر القادری مخبوط الحواس عالمی اسٹیبلشمنٹ سے پیسے لیکر انتشار پھیلا رہے ہیں: مشاہد اللہ

Sep 11, 2016

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران پارلیمنٹ سمیت کسی بھی ادارے کو نہیں مانتے۔ طاہر القادری، عمران خان، براہمداغ بگٹی اور الطاف حسین سارے ایک ہی جیسے ہیں جن میں کوئی فرق نہیں، طاہرالقادری ایک مخبوط ا لحواس انسان ہے، بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے پیسے لیکر ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو نہ مان کر کوئی نیا کارنامہ سر انجام نہیں دیا کیونکہ وہ تو کسی کو بھی نہیں مانتے، وہ تواس ملک کے آئین کو بھی نہیں مانتے۔ملک کے سرکاری ٹی وی جس پر انہوں نے حملہ بھی کیا اس کو بھی نہیں مانتے، پارلیمنٹ سمیت عدلیہ اور کسی بھی ملکی ادارے کو نہیں مانتے، یہ ان کا وطیرہ ہے۔ آزاد کشمیر کے حالیہ عام انتخابات سمیت گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ لوگ انکی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔
مشاہد اللہ

مزیدخبریں