میڈرڈ(رائٹرز)سپین میں بل فائٹنگ پرپابندی کیلئے ہزاروں افراد کا مظاہرہ ‘جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے بھی شرکت کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدیوں پرانی روایت کو ختم کیا جائے ۔بل فائٹنگ کے دوران کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔ کئی بار کھیل کو بند بھی کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ہمارا قومی فیسٹیول نہیں ہے ۔بل فائٹنگ کیخلاف نکالی گئی یہ سب سے بڑی ریلی ہے ۔مظاہرین نے کہا احتجاج ریکارڈ کرادیا اب اس پر عملدرآمد بھی کرائیں گے ۔