نیو دہلی(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے جارح بلے باز کرس گیل نے انکشاف کیا ہے کہ دل کی سرجری نے میری زندگی بدل دی ۔بھارت میں اپنی کتاب کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دل کی سرجری ویسٹ انڈیز کے دورہ آسٹریلیا 2005ء میں ہوئی تھی ۔دل میں سوراخ تھا جس کی وجہ سے آپریشن کرنا پڑاجس کی وجہ سے سیریز کا تیسر ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکا تھا ۔کسی کو علم نہیں کہ میرے دل میں سوراخ تھا بلکہ میرے والدین بھی اس سے لا علم تھے ۔
دل میں سوراخ ‘سرجری نے زندگی بدل دی :کرس گیل کا انکشاف
Sep 11, 2016