لاہور(نمائندہ سپورٹس ) بلے باز عمراکمل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ بڑے سخت تھے اور کسی تنازعے کے بغیر ٹیم میں واپسی ان کا مقصد ہے۔عمر اکمل کو رواں سال بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد ڈسپلن کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے انھیں ٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔ میرا مقصد بغیر کسی تنازعے کے واپسی کرنا ہے۔میرے لیے گزشتہ چند مہینے بہت سخت رہے ہیں کیونکہ میں ٹیم سے باہر تھا تاہم کیربیئن پریمیئر لیگ میں کھیلنے سے مجھے اپنی توجہ برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی سیریز میرے لیے بہت اہم ہے، میں ٹیم کو جیت میں مدد کرنا چاہتا ہوں۔
کسی تنازعے کے بغیر ٹیم میں واپسی ان کا مقصد ہے:عمراکمل
Sep 11, 2016