سرفراز احمد کو ون ڈے کپتان بنانا قبل از وقت ہو گا: وسیم اکرم

لاہور(نمائندہ سپورٹس )سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ون ڈے کپتان بنانا قبل از وقت ہو گا۔ اظہر علی کو کارکردگی دکھانے کے لیے مزید وقت ملنا چائیے۔ لیجنڈ حنیف محمد کے چہلم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں لیکن صرف ایک میچ کی کارکردگی پر ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کرنا درست فیصلہ نہیں ہو گا۔ وسیم اکرم نے اظہر علی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے کپتان کو تیس پینتیس میچز کی قیادت کا موقع ملنا چائیے۔ ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد نے حنیف محمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لٹل ماسٹر کے نام سے اکیڈمی قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...