انقرہ (اے پی پی) ترکی اور اسرائیل کے درمیان 2010 کے بلیو مرمرا سانحہ سے متعلق ہرجانہ ادا کرنے کے بارے میں اصولی معاہدے کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق اس سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو اسرائیل 20 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرے گا۔25 روز کے اندر جمع کرائے جانے والے ہرجانے کی تقسیم کا کام ترک ادارے کریں گے۔اس معاہدے کے مطابق بلیو مرمرا واقعہ سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی شہری قانونی ذمہ داریوں سے مبرا ہوں گے۔ یاد رہے کہ 31 مئی 2010 کو غزہ کو انسانی امداد لیجانے والے چھ بحری جہازوں کے خلاف بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی قوتوں کی مداخلت کے نتیجے میں 9 ترک شہری ہلاک اور بحری جہازوں پر سوار بیسیوں رضا کار زخمی ہو گئے تھے۔
اسرائیل/ہرجانہ