بینن: کوڑاکرکٹ کو آگ لگائے جانے کے بعد دھماکہ، ہلاکتیں 100 ہو گئیں

کونٹوناﺅ (اے پی پی) بینن کے اقتصادی گڑھ اورسب سے بڑے شہر کے قریب کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے والی جگہ پر آگ لگائے جانے کے بعد دھماکہ ہو گیامرنے والوں کی تعداد 100 ہو گئی جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بینن کے دارالحکومت کے قریب کسٹمز حکام کی طرف سے پکڑے گئے خراب آٹے کو ضائع کرنے کے لئے آگ لگائی گئی ۔ بینن کے اقتصادی گڑھ اورسب سے بڑے شہر کے قریب کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے والی جگہ پر سینکڑوں افرادخراب آٹا اٹھانے کے لئے جمع ہو گئے تاہم مانیٹرنگ حکام اور پولیس کے وہاں سے جاتے ہی ڈمپ شدہ خراب آٹے کے ڈھیر میں دھماکہ ہوگیا حکام کے مطابق کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن