عابد شیر علی جیرا بلیڈ نہ بنیں، چوڑیاں نہیں پہنیں، پتھر کا جواب اینٹ سے دینگے: عمران اسماعیل

کراچی (صباح نیوز) عابد شیر علی کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے عابد شیر علی نے کہاں سے تعلیم حاصل کی ہے؟ یہ تو بدتمیزی ہے، عابد شیر علی جیرا بلیڈ نہ بنیں ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، ہم انہیں کھلا چیلنج کرتے ہیں ان میں ہمت ہے تو ہمیں پتھر مار کر دکھائیں، ہم پر پتھر آئے تو جواب اینٹ سے دیں گے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا مریم نواز ایک میڈیا سیل چلا رہی ہیں جس میں طلال چودھری بھی شامل ہیں، یہ بدتمیزیاں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی جاتی ہیں، یہ مہذب نہیں جاہلوں والی حرکت ہے، ہم جس گلی سے گزرتے ہیں لوگ پھول پھینکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کیا شریف خاندان نے رائے ونڈ خرید لیا ہے؟ کیا ان کی ذاتی پراپرٹی ہے جو ہم وہاں جلسہ نہیں کر سکتے؟ہم وہاں جلسہ کریں گے تو انہیں کیا خوف ہے۔

ای پیپر دی نیشن