تہران (اے پی پی) ایران نے روس کے تعاون سے بو شہر جوہری پاور پلانٹ میں مزید 2 یونٹس کی تعمیرکا آغاز کردیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوشہر جوہری پاور پلانٹ میں دوسرے اور تیسرے یونٹ کی تعمیر کے حوالے تقریب منعقد ہوئی جس میں روسی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ایرانی کی جوہری توانائی کی ایجنسی کے سربراہ نے اس موقع پرکہا کہ ہم اپنے پرامن صنعتی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ میں دو نئے یونٹس کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کی تعمیر اپریل میں مکمل ہوئی تھی۔