وسطی ایشیا اقتصادی کانفرنس اگلے ماہ اسلام آباد میں ہو گی‘ 9 ملکوں کے وزراءکو خطوط ارسال

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 15ویں سنٹرل ایشیا اکنامک کوآپریشن (کریک) بین الوزرا کانفرنس میں شرکت کے لئے 9ممالک کے وزرا کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں، یہ کانفرنس 25 اور 26 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کریک 10ممالک معاشی اور ترقیاتی تعاون کا فورم ہے۔کانفرنس کا آغاز 26 اکتوبر کو بین الوزرا ءاجلاس سے قبل 25 اکتوبر سے اعلیٰ حکام کے اجلاس سے ہو گا، اس سال اس کانفرنس کا موضوع "کریک میں اقتصادی تبدیلی کے ساتھ روابط“ رکھا گیا ہے۔ منگولیا، آذربائیجان، ترکمانستان، چین، افغانستان، تاجکستان، ازبکستان، قزاخستان، تاجکستان کے وزراءکو کانفرنس میں شرکت کے لئے خطوط لکھے گئے ہیں۔
وسطی ایشیا کانفرنس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...