میانوالی( نامہ نگار) میانوالی اور گردونواح میں جہاں عید الاضحی کی تیاریاں عروج پر اورجانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرر ہی ہیں وہیں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق عید الاضحی قریب آتے ہی جہاں چاقو چھریوں کو تیز کیا جارہاہے، وہیں سبزی و پھل فروشوں نے بھی اپنی چھریاں ٹوکے تیز کر لیے ہیں۔واں بھچراں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں،نرخوں میں اضافے کے بعد شہری شدید پریشان ہیں۔ عید قربان پر پیاز، ٹماٹر، دھنیا، ادرک، لہسن کا زیادہ استعمال کیا جا تا ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ انہی اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا گیاہے۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر ضلعی حکومت مکمل خاموش دکھائی دے رہی ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ڈی سی او میانوالی اور اے سی میانوالی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
میانوالی: قربانی کے جانوروں، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
Sep 11, 2016