اسلام آ باد : عید الضحیٰ پرعید اجتما عات کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان

Sep 11, 2016 | 11:44

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے عید الضحیٰ کے سلسلہ میں ایک جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے ۔ ا س پلا ن کے تحت اسلام آباد پولیس بشمول رینجرز کے 3000 افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹیز کے فرائض سرانجام دیں گے۔تمام وفاقی پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 824 مقاما ت بشمول 796 مساجد،07عید گا ہوں اور21اما م با ر گا ہوں پر پولیس کے افسران وجو انو ں کی با ئی نیم ڈیو ٹیا ںلگا ئی گئی ہیں ۔انسپکٹر جنر ل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کی خصوصی ہدایت پرایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد ساجد کیانی نے پلان ترتیب دیا ہے. عید کے اجتماعات کے دوران پولیس کمانڈوز اور رینجرز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ عبا دت گا ہو ں کے راستے کے نزدیک پا رکنگ کی ہر گز اجا ز ت نہ ہو گی ۔فیصل مسجد میں نماز عید کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔تمام کھلے مقاما ت کو چاروں طر ف سے کا ر ڈن کر کے ایک انٹر ی پو ائنٹ قائم کیا گیا ہے تاکہ ہر آنے جانے والے کی تلاشی لی جا سکے اور مشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔ عید کی شا پنگ کے لیے شا پنگ سینٹرز اور شہر کی مختلف مار کٹیو ں پر پولیس کی اضا فی نفری لگا ئی گئی ہے۔ اہم ما ر کیٹیو ں جن میں سپر جنا ح ایف سیو ن ، سپر ما رکیٹ ایف سکس ، ایف ٹین اور آ بپا ر ہ شامل ہیں میں لا ءاینڈ آ ر ڈر کے حو الے سے مو با ئل ریزو پولیس اورPrisoner-Vanبھی رکھی گئی ہیں ۔ شہر کے لا ر ی اڈا جا ت پرشفٹ وائز سیکو ر ٹی انتظا ما ت کیے گئے ہیں جو ضلع بھر میں عید کے اجتماعات کے دوران گشت کریں گی اور کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گی۔وفا قی پولیس نے عید کے دنو ں میں سپیشل پٹر ولنگ پلا ن تر تیب دیا ہے اس پلا ن کے مطا بق 100 گاڑیاں پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور کی گئی ہیں۔ پٹرولنگ ،ایگل اور سپیشل ڈیوٹی پر مامور جوان جو کہ مساجد ،امام بارگاہوں اور دوسری جگہوں پر تعینات کئے گئے ہیں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں اور ان کو پکڑ کر متعلقہ تھانہ میں شفٹ کر دیں۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر کر دیا گیا ہے اوراسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف قبر ستا نو ں اور ریلو ے اسٹیشن پر بھی پولیس کی ڈیو ٹیا ں لگا ئی ہیں اور وہا ں پکٹیں بھی لگا ئی گئی ہیں۔اسلام آباد کے تمام میٹرو بس اسٹیشنز پر بھی پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ مشکوک افراد پر نظر رکھی جا سکے ۔منڈی مو یشیاں کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس کی پکٹس لگائی گئی ہیں جو ہر آنے جانے والے کو چیک کریں گے ۔ علا وہ ازیں شہر کے مختلف تفریحی مقاما ت جن میں شکر پڑ یا ں ، دامن کو ہ یا سمین گا رڈن ، منا ل ،لیک ویو پا رک ، چھتر پا رک اور سینٹورس پر سیکو ر ٹی خصوصی اقد اما ت کیے گئے ہیں ۔  شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جا ئے گی . بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو یقینی بنا یاجا ئے گا ۔ سکیورٹی پلان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تمام ونگز کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ آپس میں مکمل کوارڈی نیشن رکھیں اور آپس میں معلومات کا تبادلہ کرتے رہیں۔اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران تمام سکیورٹی انتظامات کی از خود نگرانی کریں گے۔

مزیدخبریں