پیپلزپارٹی کےرہنمارحمان ملک نےبھارتی وزیراعظم کےپاکستان مخالف بیان کی شدیدمذمت کی ہے

سینیٹر رحمان ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ مودی کے ہاتھ گجرات اور کشمیر کے مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہیں،جہاں کے عوام دنیا سے بھارتی وزیراعظم کے مظالم کا انصاف مانگ رہے ہیں .انہوں نے کہا کہ دو ہزار پانچ سے دوہزار چودہ تک مودی امریکہ میں بلیک لسٹ دہشتگر مطلوب تھا،آج ایک انتہا پسند پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ کر رہا ہے. بھارت کی اپوزیشن اور عالمی ممالک کیسے ایک دہشتگرد کو وزیراعظم قبول کرسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن