وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے جرائم مافیا کا گٹھ جوڑ توڑنا ہو گا۔ بڑے شہروں میں منظم جرائم کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے۔ لاہور میں امن وامان سے متعلق اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عید کے موقع پر صوبے میں امن وامان یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بڑے شہروں میں منظم جرائم کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔