قندیل بلوچ قتل کیس میں موبائل فون کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے مفتی عبدالقوی کو کلیئر قرار دےدیا۔ قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلا بیان دباو میں دیا،دوبارہ بیان ریکارڈ کیا جائے۔ قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس کو مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی سے آخری رابطہ بائیس جون کو کیا تھا۔قندیل نے مفتی عبدالقوی کو دس ایس ایم ایس بھیجے تھے مگر مفتی عبدالقوی نے ان پیغامات کا جواب نہیں دیا۔ رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی کا قندیل بلوچ کے کسی رشتے دار سے بھی رابطہ ثابت نہیں ہوسکا۔