پیپلز پارٹی نے بھی رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اشارہ دیدیا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی لیڈر کے گھر کا گھیراﺅ کرنے کے حق میں نہیں کیونکہ جمہوریت رائیونڈ جا کر تصادم اور گڑبڑ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ ویسے بھی مسلم لیگ (ن) کو کئی قتل معاف ہیں ا ور ساری مقدس گائیں بھی انکی طرف ہیں‘نندی پور پاور پروجیکٹ کا ریکارڈ جلانے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ وہ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
کسی لیڈر کے گھر کا گھیراﺅ کرنے کیخلاف ہوں، جمہوریت رائیونڈ جا کر تصادم کی اجازت نہیں دیتی: پرویز اشرف
Sep 11, 2016 | 22:01