کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت کراچی کے رہنماء علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہاکہ اسلام دنیا انسا نیت کو امن
اور سلامتی سے ہمکنا ر و مستفید کرنے والا مذہب ہے ‘ سما جی ‘اخلاقی اور معاشرتی برائیوں کی بڑ ی وجہ دین سے دوری ہے‘انہو ں نے کہاکہ عہد ِ عثما نی مسلم حکمرانوں کیلئے رہنما اصول فراہم کرتا ہے ۔ حضرت عثمان غنی ؓ نے اپنی ذات اور حکمرانی کے دفاع کیلئے مدینہ کی سر زمین کو پامال نہیں ہونے دیا بلکہ امت مسلمہ کو آپس میں دست و گریبان اور خون خرابے سے بچانے کی خا طر اپنی جان قربان کر دی۔ انہوں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کھارادر میں یوم سیدناعثمان غنی کی مناسبت سے منعقد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خلیفۃ الرسول نے سخاوت ‘رواداری‘ تحمل و برداشت اور شرم وحیا کی بہترین مثالیں پیش کیں آج اسلامی معاشرے میں ان رویوں کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے خلیفہ سوم کے مناقب بیان کر تے ہوئے کہاکہ سیدناعثمان غنی ؓ کی دین کیلئے خدما ت ناقابل فراموش ہیں دربار رسا لت سے متعدد با ر آپ کو جنتی ہو نے کی بشا رت ملی۔