ڈوبنے والے 11 افراد سپردخاک‘ فضا سوگوار‘ رشتے داروں کی دھاڑیں

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کی ساحلی تفریح گاہ ہاکس بے پر سمندر میں ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کو نارتھ کراچی کے محمد شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا جبکہ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی تدفین بعد میں کی جائے گی۔ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ بارہ افراد ہفتہ کو پکنک منانے ہاکس بے گئے تھے اور سمندر میں نہاتے ہوئے بپھری ہوئی بے رحم لہروں کا شکار ہوگئے تھے۔ نارتھ کراچی کے سیکٹر گیارہ میں واقع مسجد باب الاسلام میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں میئر کراچی وسیم اختر‘ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں جاں بحق افراد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کی سوگوار فضا میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور مرنے والوں کے رشتہ دار دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ جن افراد کی نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئی ان میں 50 سالہ سعود ولد شعیب‘ ان کا بیٹا 15 سالہ عباد‘ بیٹی 17 سالہ فلزا‘ 30 سالہ عمیر ولد جمیل‘ 25 سالہ عمار ولد جمیل‘ 15 سالہ حمزہ ولد جمیل ‘ 26 سالہ علی ولد جمیل‘ 20 سالہ طلحہ ولد منہاج‘ 25 سالہ علی ولد آصف‘ 25 سالہ وقار ولد یوسف اور 28 سالہ وہاج ولد شہزاد شامل ہیں جبکہ ڈوبنے والے ایک شخص 35 سالہ عاطف ولد شمیم احمد کے بارے میں معلوم ہوا ہے اسکی نماز جنازہ بعد میں ناظم آباد نمبر 4 میں اداکی جائے گی۔
کراچی/ سپردخاک

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...