کابل (اے ایف پی) امریکی تاریخ دان جنہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ افغان ورثے کو بچانے کیلئے وقف کردیا تھا، طویل علالت کے بعد کابل کے ہسپتال میں0 9 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ہیچ ڈپری پہلی بار 1962ءکو افغانستان آئی تھیں۔ ڈپری نے 5 برس تک افغانستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے انتقال کی تصدیق کابل یونیورسٹی کے افغان سنٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وحید وفا نے بھی کی ہے۔
انتقال کرگئے
افغان ورثہ محفوظ کرنے کیلئے کوشاں معروف امریکی تاریخ دان ہیچ ڈپری انتقال کرگئیں
Sep 11, 2017