اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے کسی قسم کے غلط اندازوں یا مہم جوئی کا پاک فوج کی جانب سے جارحانہ اور بھرپور جواب دیا جائے گا، یہ بات انہوں نے بھارت کے شکست خوردہ خود ساختہ سرجیکل سٹرائیک دعوو¿ں کے تناظر میں کہی۔ کور کمانڈر راولپنڈی نے اتوار کو لائن آف کنٹرول پر بٹل اور داواراندی سیکٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے اس موقع پر سویلین آبادی کی بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے حفاظت کے لئے موثر جواب پر فوجیوں کے مورال کو سراہا۔