حیدرآباد(آئی این پی ) تلنگانہ کے شہر کاغذ نگر میں 2 فرقوں کے درمیان فیس بک پوسٹ کو لیکر کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ اس درمیان ہندوشدت پسند تنظیموں نے مسلم نوجوانوں کے فیس بک پوسٹ کو لیکر کاغذ نگر مارکیٹ سے احتجاجی جلوس نکالا جس سے معاملہ اور بڑھ گیا۔ اطلاع کے مطابق ایک مسلم نوجوان نے اکثریتی فرقے سے جڑے نوجوانوں کے فیس بک پوسٹ پر تبصرہ کیا اور کاغذ نگر میں سوشل میڈیا پر اپنی سکرپٹ شاٹ وائرل کردی جس کے بعد ہندویواواہنی اور دیگر شدت پسند ہندوتنظیموں نے کاغذنگر بازار میں ریلی نکالی اور وارڈ نمبر 14سے گزرتے ہوئے مسلم مخالف نعرے لگانے لگے جس کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے۔ مظاہرین نے مسلمانوں کے گھروں پر پتھرائو شروع کردیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی آصف آباد کے ایس پی سانپریت سنگھ اور ڈی ایس پی کاغذ نگر موقع وارادت پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔ علاقے میں اضافی پولیس فورس تعینات کردی گئی۔ پولیس کی جانب سے امن و امان برقراررکھنے کی ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
بھارت: متنازعہ فیس بک پوسٹ ‘ مسلمانوں کے مکانات پر ہندوئوں کا پتھرائو‘ متعدد زخمی
Sep 11, 2017