مقبوضہ کشمیر:2 نوجوان شہید‘ بھارتی وزیر داخلہ کی آمد کے خلاف مکمل ہڑتال‘ مظاہرے‘ جھڑپوں میں متعدد زخمی

سرینگر(اے این این+نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید دو نوجوانوں کو مجاہد قرار دے کر شہید کر دیا۔گزشتہ روز شہید ہونے والا شاہ شیخ ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک،نماز جنازہ کے بعد احتجاجی مظاہرے،فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی وزیر داخلہ کی آمد پر احتجاج اور ہڑتال کی گئی۔ حریت قیادت کو نئی دہلی جانے سے روکنے اور حراست میں لئے جانے پر عوام سراپا احتجاج،مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں میں امام صاحب کے نزدیک باربگ کے مقام پر مزید دو کشمیری نوجوانوں کو مجاہد قرار دے کرشہید کر دیا جبکہ اس دوران فائرنگ کی زد میں آ کر ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مارے گئے جنگجوئوں میں الطاف احمد اور شاداب طارق شامل تھے۔مقامی لوگوں کے مطابق مارے جانے والے دو نوجوان عام شہری تھے۔دریں اثنا رفیع آباد سوپور میں گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 26سالہ شاہد احمد شیخ کو ہزاروں سوگوارن کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس دوران نماز جنازہ اور تدفین کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں ۔اس دوران بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔لبریشن فرنٹ نے پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور سید علی شاہ گیلانی و میرواعظ محمد عمر فاروق کی نظر بندی کے خلاف آبی گزر لال چوک سے ایک احتجاجی جلوس نکالا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی وادی حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں احتجاج اور ہڑتال کی گئی۔اس دوران مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین ''گو بیک انڈیا'' اور اسلام زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔بانڈی پورہ کے ایک فوجی کیمپ میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی کو گولیاں ماردیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ رہنمائوں نے سرینگرمیں ایک بیان میں کہا ہڑتال کا مقصد بھارتی قیادت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو فوجی طاقت کے ذریعے ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔ دریں اثناکٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے سرینگر کے رینہ واری ، خانیار ، نوہٹہ، مہاراج گنج ، صفاکدل اور مائسمہ تھانوں کی حدود میں آنے والے علاقوںمیں پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق گھروں جبکہ محمد یاسین ملک سینٹرل جیل سرینگر میں بدستور نظر بند ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ،جو کہ ریاست کے 4 روزہ دورے پر ہیں ، نے وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ہمراہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا ۔اس سے قبل دونوں لیڈروں نے ایک گھنٹے تک ملاقا ت کی۔ دونوں رہنمائوں نے ریاست کی صورتحال ، اتحاد کے ایجنڈا اور ریاست میں وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلی نے ریاست میں سماج کے تمام طبقوں جنہیں ایجنڈا آف الائنس میں باقاعدہ طور تسلیم کیا گیا ہے ، تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا ریاست کے عوام کی ضروریات و مسائل کی اتحادی ایجنڈا میں نشاندہی کی گئی ہے اور اس کی عمل آوری میں سرعت لانے کی از حد ضرورت ہے ۔راج بھون سرینگر میں ملاقات کے دوران وزیرداخلہ اور ریاستی فورسز نے سیکورٹی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور موثر انتظامی مشنری کو بروئے کار لانے کے نکات پر بات کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...