پاکستان چین اور روس سے تعلقات مزید مضبوط کرنے پر توجہ دیگا: سینئر عہدیدار

Sep 11, 2017

اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) پاکستانی دفتر خارجہ کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ نئی خارجہ پالیسی کے تحت پاکستان روس کے ساتھ دفاعی اور تجارتی جبکہ چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ امریکہ اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا بھی اہداف میں شامل ہے۔ امریکہ کے ساتھ غلط فہمی دور کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ پاکستان کی خواہش ہے مسلم ممالک کا غیر سرکاری بلاک بنایا جائے۔ روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور اسے اہمیت دی جارہی ہے۔ عالمی ایشوز پر پاکستان کو چین کی حمایت حاصل ہے۔ خواجہ آصف جلد اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ 

مزیدخبریں