اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخارجہ خواجہ آصف چین کے دورے کے بعدآج پیر کو ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاںوہ ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ٹرمپ پالیسی اورخطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، افغانستان میں امن اور سیاسی عمل کیلئے تجاویز پرغور ہوگا۔خواجہ آصف نے میڈیا کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل دوست ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا پالیسی سامنے آنے کے بعد پاکستان نے اپنی سفارتی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔وزیرخارجہ خواجہ آصف پیر کو ایران کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات طے ہے۔ ملاقات میں ٹرمپ پالیسی اورخطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، افغانستان میں امن اور سیاسی عمل کیلئے تجاویز پرغور ہوگا۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے چین جانے سے قبل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ایران، روس اور ترکی بھی جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل مزید ایک دو ممالک کا دورہ کرکے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کریں گے۔